کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا۔کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 5 ہزار 107 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 68 ہزار 62 پر بند ہوا۔
انڈیکس اس 1 ہفتے میں 1 لاکھ 13 ہزار 83 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 74 ہزار 336 رہی اور کم ترین سطح 1 لاکھ 62 ہزار 953 رہی۔بازار میں اس 1 ہفتے میں 2.99 ارب شیئرز کے سودے 154 ارب روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن اس 1 ہفتے میں 672 ارب روپے کم ہو کر 18 ہزار 930 ارب روپے ہو گئی۔









