اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ اعجازشاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے اور جلد ماسٹر مائنڈ تک جلد پہنچ جائیں گے۔
اسٹاک ایکسچینج میں حملے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ چند دہشت گردوں نے اسٹاک ایکس چینج پر حملہ کیا اور تمام چار دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔ٕ
فائرنگ کے تبادلے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے جن کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں کلیئرنس آپریشن مکمل ہوچکا ہے بہت جلد ان دہشتگردوںکی شنا خت کا عمل مکمل کر لیا جا ئے گا ۔