حرا قیصر 15

پاکستان آئیڈل شاندار طریقے سے اختتام پذیر ہو گیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان میں موسیقی کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان آئیڈل فیصل آباد کی حرا قیصر نے جیت لیا۔پاکستان آئیڈل شاندار طریقے سے اختتام پذیر ہو گیا ۔ اختتامی تقریب میں پاکستان آئیڈل کے فاتح کا اعلان کیا گیا۔

ججوں کے متفقہ فیصلے کے سبب پاکستان آئیڈل 2026 کا ٹائٹل حرا قیصر نے اپنے نام کرلیا۔سوپر فنالے میں سخت مقابلہ ہوا عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے بھی خصوصی پرفارمنس دی،کراچی اور فیصل آباد کیسنیما میں خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔پاکستان آئیڈل کا ٹائٹل جیتنے والی حرا قیصر کا تعلق متوسط گھرانے سے ہے ۔ انہوں نے پورے مقابلے میں شاندار پرفارمنس دکھا کر لوگوں اور ججوں کے دل جیتے۔

جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے حرا قیصر کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنے خواب پورے کریں گی۔ انھوں نے کہا کہ ان کی یہ کامیابی ان کے والدین اور گھر والوں کی دعاں کے باعث ممکن ہوئی۔معرف گلوکار اور پاکستان آئیڈل کے جج راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بے شمار ٹیلنٹ موجود ہے،پاکستان آئیڈل جیسے مزید پلیٹ فارم سامنے آنے چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں