شاہ دولت 57

پاکستانی کوہ پیما شاہ دولت نے گیشربرم ون چوٹی سر کرلی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی کوہ پیما شاہ دولت نے 8080میٹر بلند گیشربرم ون مصنوعی آکسیجن کے بغیر سر کرلی۔

شاہ دولت نے مصنوعی آکسیجن استعمال کیے بغیر 8080 میٹر بلند گیشربرم ون چوٹی کو سر کیا ہے۔گلگت سے تعلق رکھنے والے شاہ دولت گیشربرم ون کے بعد براڈ پیک سر کرنے کی پیش قدمی شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ شاہ دولت اس سے قبل کے ٹو، نانگا پربت اور گیشربرم ٹو بھی سر کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں