ڈھاکہ ( رپورٹنگ آن لائن) پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹریننگ شروع کر دی ، بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ (کل)ہفتہ سے شروع ہوگا ۔جمعرات کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ڈھاکہ میں آپشنل ٹریننگ سیشن ہوا جس میں پانچ کھلاڑیوں نے حصہ لیا کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، اظہر علی، فواد عالم ،سعود شکیل اور کامران غلام نے نیٹ سیشن میں شرکت کی ۔تمام کھلاڑی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیرنگرانی نیٹ سیشن میں شریک ہوئے۔
باقی تمام کھلاڑیوں نیہوٹل میں جم اور پول سیشن میں شرکت کی ۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شروع شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں شروع ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان نے چٹا گانگ ٹیسٹ میں بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔