لاہور (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، پی سی بی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خاتون کرکٹر کو مبارک باد دی ہے۔بسمہ معروف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی اور اللہ کا شکر ادا کیا۔بسمہ کو مداحوں کی جانب سے بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد دی گئی ۔
اشتہار
212
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









