پاکستانی نژاد 293

پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر نرگس ماول والا میساچیوسیٹس یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اسکول آف سائنس کی ڈین مقرر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی نژاد امریکی سائنس دان ڈاکٹر نرگس ماول والا میساچیوسیٹس یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے اسکول آف سائنس کی ڈین مقرر ہوگئیں۔

یکم ستمبر سے نئی ذمے داریاں سنبھالنے والی ماہر فلکی طبعیات نرگس ماول والا اسکول آف سائنس کی پہلی خاتون ڈین ہوں گی۔لاہور میں پیدا اور کراچی میں پلی بڑھی نرگس ماول والا 2015 سے ایم آئی ٹی میں شعبہ فزکس کی ایسوسی ایٹ ہیڈ ہیں۔

انہوں نے خلا میں کشش ثقل کی لہروں کی موجودگی سے متعلق آئن اسٹائن کا نظریہ درست ثابت کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں