وزیرریلوے شیخ رشید

پاکستانی اور سعودی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید سے سعودی سفیرنواف سعیداحمدالمالکی نے ملاقات کی، اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات پر بات چیت کی گئی اور اس کی مزید مضبوطی پر زور دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اسلامی بھائی چارے پر مبنی ہیں، پاکستان، سعودی عرب نے ہمیشہ ایک دوسرے کے مو قف کی حمایت کی۔

شیخ رشید نے سعودی سفیر کی وزارت ریلوے آمد پر انہیں گلدستہ پیش کیا۔ سعودی سفیر نواف سعیداحمدالمالکی نے خیر مقدم پر شیخ رشید کا شکریہ ادا کیا۔