عائزہ خان

پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے بھارتی فلم میں کا م کی آفرز ٹھکرا دیں

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان کو بھارت کے مایہ ناز فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی اور امتیاز علی نے اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی، مگر عائزہ نے یہ آفرز مسترد کر دیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری نے ثابت کیا ہے کہ معیار، جذبہ اور کہانی ہو تو وہ کسی بھی جغرافیہ میں دل جیت سکتی ہے۔اگرچہ پابندیاں وقتی ہو سکتی ہیں، لیکن فنکار کی آواز اور ہنر کو مکمل طور پر دبایا نہیں جا سکتا اور پاکستانی فنکار اس کا جیتا جاگتا ثبوت ہیں۔اسکی زندہ مثال ہانیہ عامرہیں۔ یہ وہ واحد پاکستانی اداکارہ ہیں جن کی بھارتی پنجابی فلم سردارجی 3 کو پابندی کے باوجود بھارت سے باہر ریلیز کیا جا رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کے میکرز نے بھارت میں پابندی کے باوجود ہانیہ کے کام کو سراہا اور فلم کو اوورسیز مارکیٹ کے لیے مخصوص کر دیا۔اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی پیشکش ہر فنکار کے لیے کشش رکھتی ہے، مگر پاکستان کے کئی بڑے نام ایسے بھی ہیں جنہوں نے محب وطن جذبے، ذاتی اصولوں یا معیاری کہانیوں کی کمی کی وجہ سے بالی وڈ فلموں کو مسترد کردیا۔