245

پانچ بڑے افسروں کو بچانے پر اینٹی کرپشن کے افسران کے خلاف انکوائری

شہبازاکمل جندران۔۔۔

اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کے انکوائری افسر اور ڈائیریکٹر کے خلاف صوبائی حکومت کے پانچ اعلی افسران افضال احمد، خالد محمود ٹیپو، ارتضی امیر نقوی، محمد ذوالقرنین اور ماجد اقبال کو انکوائری نمبر E-397/ 2020 میں خلاف قانون تحفظ دینے پر ڈی جی اینٹی کرپشن کے روبرو درخواست دائر کی گئی ہے جس پر ذرائع کے مطابق انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
انکوائری
انکوائری افسر اور ڈائیریکٹر ریجن اے لاہور نے افضال احمد، خالد محمود ٹیپو، ارتضی امیر نقوی، محمد ذوالقرنین اور ماجد اقبال کے خلاف غیرقانونی طور پر ہرماہ ایگزیکیٹو الاونس وصول کرنے پر انکوائری ٹھپ کرکے رکھ دی ہے۔
جبکہ افضال احمد، خالد محمود ٹیپو، ارتضی امیر نقوی، محمد ذوالقرنین اور ماجد اقبال
نے یکم جولائی 2019 کو حکومت کی طرف سے S&GAD کی کیڈر پوسٹوں پر بنیادی تنخواہ پر 150 فیصد ایگزیکیٹو الاونس دینے کے اعلان پر مستحق نہ ہونے کے باوجود خود ہی اپنی تنخواہوں کے ساتھ “ایگزیکیٹو ” الاونس وصول کرنا شروع کردیا۔

اور پی سی ٹی بی میں اپنی تعیناتی کے دوران ہر ماہ ناجائز طورپر ایگزیکیٹو الاونس وصول کرتے رہے۔ جبکہ مجموعی طورپر رقم لاکھوں روپے رقم وصول کرلی۔

اس پر ایک شہری نے ان افسران کے خلاف اینٹی کرپشن میں درخواست دائر کردی۔جس کے جواب میں اینٹی کرپشن حکام نے E-397/20 کے تحت انکوائری شروع کرتے ہوئے پی سی ٹی بی سے ان افسروں کے کے وصول کردہ خودساختہ ایگزیکیٹو الاونس کی تفصیلات طلب کیں تو پی سی ٹی بی نے تحریری طورپر اینٹی کرپشن کے انکوائری افسر کو مطلع کیا کہ مذکورہ افسروں نے اہلیت نہ رکھنے کے باوجود ایگزیکیٹو الاونس وصول کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں