اختیار ولی خان 98

پانچ اگست کے موقع پر پی ٹی آئی کا احتجاج مکروہ ایجنڈا ہے، اختیار ولی خان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے اطلاعات و نشریات وامور خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ 5 اگست کے موقع پر پی ٹی آئی کا احتجاج ایک مکروہ ایجنڈا ہے، پی ٹی آئی جھوٹے بیانیوں کے ذریعے لوگوں کے جذبات سے کھیلتی ہے.

جب بھی پاکستان کی معیشت مضبوط ہونے لگتی ہے سازشی عناصر سرگرم ہو جاتے ہیں،ملک کے اندر کے دشمن ملک کے نظریات اور مکرہ بیانیے سے ملک پر حملہ اور ہوتے ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام اسلام آباد پر یلغار کے حق میں نہیں،پی ٹی آئی کا بیانیہ دم توڑتا جا رہا ہے۔ منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کے بانی نے احتجاج کے لئے مخصوص تاریخ کا اعلان کیا ہے.

انہوں نے 5 اگست کا انتخاب کیوں کیا،5 اگست کو بھارت نے کشمیریوں کو ستایا،5 اگست کی تاریخ کسی مخصوص ایجنڈے کے تحت ہے، عمران خان بھارت کے مخصوص ایجنڈے کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ ملک کے اندر کے دشمن ملک کے نظریات اور مکرہ بیانیے سے ملک پر حملہ اور ہوتے ہیں،جب جب پاکستان کی معیشت بہتر ہونے لگتی ہے ایسے عناصر سر اٹھا لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے کی حکومت کی حیثیت بنی گالا کے برانچ افس سے زیادہ نہیں،جب کوئی شخص اپنی فوج اور اداروں کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی کوشش کرے تو عوام کو سوال پوچھنے چاہیے،5 اگست کی تاریخ کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کے لئے ہے،ریاست کے خلاف ہر وار کا جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گیلپ سروے کے مطابق خیبرپختونخوا میں کرپشن زیادہ ہے،خیبر پختونخوا میں نوکریاں اقربا پروری کی بنیاد پر تقسیم کی جاتی ہیں،صوبے کی 66 فیصد ابادی گیس سے محروم ہے، نوجوانوں کو بتایا گیا تھا کہ تبدیلی سرکار آئے گی تو کھیلوں کے میدان بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مریم نواز کی حکومت نے عوام کو تمام سہولیات فراہم کیں،پنجاب میں بہت سے منصوبے شروع کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے 71 فیصد افراد نے کہا ہے کہ ہر منصوبے میں چوری ہوئی،یہ 26 نومبر کو بندوق لہراتے ہوئے آئے، ان کی کارکردگی پر کئی سوالیہ نشان ہیں، کے پی کے کیصوبائی حکومت کو عوام نے مشورہ دیا ہے کہ وفاق کے ساتھ مل کر کام کریں.

یہ کہتے ہیں کہ لشکر لے کر جائیں گے اور بانی پی ٹی ائی کو چھڑائیں گے۔اختیار ولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا 126 دن کا دھرنا نواز شریف نے برداشت کیا تھا،کے پی کے کے عوام کو سمجھ ا گئی ہے کیکام کرنے اور کھوکھلے نعروں میں بڑا فرق ہے ، خیبرپختونخوا کے عوام اسلام اباد پر یلغار اور لڈیاں ڈالنے کے حق میں نہیں،خیبر پختونخوا کی شرح خواندگی اس وقت تمام صوبوں میں چوتھے نمبر پر ہے،ان کا بیانیہ دم توڑتا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں