امریکا 70

پاسداران انقلاب پر پابندی لگانے والے یورپی ملکوں کی افواج کو دہشت گرد قرار دیں گے، ایران

تہران(رپورٹنگ آن لائن)یورپی یونین کے ممالک کی جانب سے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے جواب میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک ان یورپی ممالک کی افواج کو بھی دہشت گرد قرار دے گا جنہوں نے پاسداران پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

علی شمخانی نے “ایکس” پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مغرب دہشت گردی کی تعریف نہیں کرتا بلکہ اسے استعمال کرتا ہے۔ غزہ میں قاتلوں کی مدد کرنا، دہشت گردوں کو پالنا اور بدامنی پیدا کرنا سیاست سمجھا جاتا ہے جبکہ داعش کے خلاف پاسدارانِ انقلاب کی جنگ دہشت گردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ درجہ بندی ظاہر کرتی ہے کہ امریکہ اور یورپ نے دہشت گردی کے تصور کو کس طرح مسخ کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تہران فوری طور پر جوابی اقدامات کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں