احسن اقبال 132

پارٹی کی مرکزی انتخابی مہم نواز شریف کے عدالتی مقدموں سے مشروط ہے،احسن اقبال

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پارٹی کی مرکزی انتخابی مہم کو نواز شریف کے عدالتی مقدموں سے مشروط قرار دیدیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ(ن)لیگ کی مرکزی انتخابی مہم نواز شریف کے عدالتی مقدموں سے مشروط ہے، مقدموں کا فیصلہ ہوجائے تو نواز شریف بھرپور قومی مہم کی قیادت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف مقدمے کے جھوٹے ہونے کی گواہی دشمن بھی دے چکے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عدالتوں پر کسی کا سایہ نہیں ہے، امید ہے نواز شریف پر بنے جھوٹے مقدمے ختم ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں