احسن اقبال 100

پائیدار ملکی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پائیدار ملکی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ سیاسی بحرانوں کے باعث ترقیاتی منصوبے متاثر ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں قرضوں کی ادائیگی کیلئے 7500ارب روپے درکار ہیں،ہم مزید قرضے لے کر اخراجات پورے کررہے ہیں تاہم قرضوں کیساتھ کوئی معیشت پائیدار نہیں ہوسکتی ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایاکہ چین نے پاکستان کو سی پیک کے 5نئے کوریڈورز بنانے کی پیشکش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں