ٹی20ورلڈ کپ 107

ٹی20ورلڈ کپ کے سپر 12 رائونڈ میں آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان میچ آج کھیلا جائیگا

دبئی(رپورٹنگ آن لائن)آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2021، سپر 12 رائونڈ میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان میچ (آج) دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا آسٹریلوی ٹیم ایرون فنچ کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سری لنکا کو ڈاسن شنکا لیڈ کریں گے۔ یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو ابوظہبی جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ14نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں