آصف نذرل 83

ٹی 20 ورلڈکپ،بھارت کے کہنے پر آئی سی سی کا دباؤ قبول نہیں کرینگے، بنگلادیشی اسپورٹس ایڈوائزر

ڈ ھاکہ (رپورٹنگ آن لائن)بنگلا دیش کے اسپورٹس ایڈوائزر آصف نذرل نے کہا ہے کہ اگر آئی سی سی بھارتی دباؤ کے آگے جھکتی ہے اور بنگلا دیش پر دباؤ ڈالا جاتا ہے تو یہ صورت حال ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ایک بیان میں آصف نذرل نے کہاکہ بھارت کے کہنے پر بنگلا دیش پر غیر منطقی دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا ہے ، یہ قبول نہیں کریں گے۔

آصف نذرل نے کہا کہ بھارت میں کھیلنے کے حوالے سے مؤ قف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر آئی سی سی بھارتی دباؤ کے آگے جھکتی ہے اور بنگلا دیش پر دباؤ ڈالا جاتا ہے تو یہ صورت حال ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ آصف نذرل نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں، بنگلا دیش نے حقیقی وجوہات کی بنا پر وینیو تبدیل کرنیکی بات کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں