ٹوئنٹی ورلڈ کپ 63

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے پاکستانی ٹیم کی نئی جرسی کی رونمائی کر دی گئی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستان کی آفیشل جرسی کی رونمائی کر دی گئی۔رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اورآخری ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے مینز کرکٹ ٹیم کی آفیشل جرسی متعارف کرائی۔میچ کے بعد کی خصوصی تقریب میں کپتان سلمان علی آغا اور دیگر کھلاڑی پاکستان کی نئی جرسی پہنے دکھائے دیے۔

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سبز رنگ کی جرسی کو مارخور ایڈیشن کا نام دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔پاکستان نے 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں