شہباز شریف 58

ٹیم ورک اور محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف T20 سیریز جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور ٹیم منیجمنٹ کو بھی جیت پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیم ورک اور محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے، مجھے امید ہے کہ ٹیم مزید محنت اور یکسو ہو کر آنے والے میچز کے لئے تیاری کرے گی اور کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں