ٹیلر سوئفٹ 67

ٹیلر سوئفٹ کے عملے کی چاندی، گلوکارہ نے 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بونس دیدیا

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے اقدام نے ان کے مداحوں سمیت ہر کسی کو دنگ کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ٹور میں ٹکٹوں سے 2 ارب ڈالرکمانے والی امریکی گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ نے اپنیعملے کو 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بونس دے کر کمال کر ڈالا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 36 برس کی گلوکارہ نے 21 ممالک میں 149 کنسرٹس کیے تھے، 197 ملین ڈالر بونس کے اعلان پرعملے کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو امڈ آئے۔ٹیلرسوئفٹ نے اپنیعملیکو بونس کیساتھ اظہار تشکر کا خط بھی دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلرسوئفٹ نے ٹرک ڈرائیوروں کو بھی ایک لاکھ ڈالر دے دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں