مناہل ملک

ٹک ٹاکر مناہل ملک نے بھی زندگی کا پہلا عمرہ ادا کرلیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)مبینہ طور پر اپنی نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے سبب شہہ سرخیوں کا حصہ بننے والی ٹک ٹاکر مناہل ملک نے بھی زندگی کا پہلا عمرہ ادا کرلیا۔

ماہ صیام میں ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس بابرکت ماہ کے قیمتی ایام انہیں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نصیب ہوجائیں، اور ان خوش نصیبوں میں ٹک ٹاکر مناہل ملک بھی شامل ہوگئیں.

جنہوں نے اس رمضان زندگی کا پہلا عمرہ ادا کیا۔اپنی لپ سنکنگ ویڈیوز کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی ٹک ٹاکر مناہل ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے منی ویلاگ کی صورت میں اپنے گھر سے لے کر خانہ کعبہ پر پہلی نظر پڑنے تک کا احوال سنا دیا۔