ٹویوٹا پاکستان 134

ٹویوٹا پاکستان میں پہلی بار ہائبرڈ کاریں بنانے کیلئے تیار

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)انڈس موٹر یا ٹویوٹا کمپنی نے پاکستان میں پہلی بار اپنی فہرست میں ہائبرڈ کاروں کو شامل کرتے ہوئے اپنی پروڈکٹ لائن کو بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ٹویوٹا پاکستان میں گاڑیاں بناتی اور درآمد شدہ ٹویوٹا کاریں فروخت بھی کرتی ہے۔پاکستان میں کار استعمال کرنے والے لوگ پہلے ہی ٹویوٹا ہائبرڈ جیسے سیڈان پریوس اور ہیچ بیک ایکوا کا تجربہ کر چکے ہیں۔ وہ بنیادی طور پر جاپان سے استعمال شدہ حالت میں آتی ہیں۔کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ اپنے منصوبے شیئر کیے ہیں کہ وہ پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل کی مقامی پیداوار کے لیے اگلے تین سالوں میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

کمپنی نے کہا کہ اس کا فیصلہ حکومت پاکستان کی جانب سے فنانس ایکٹ 2021 اور اس کے بعد کے قانونی ریگولیٹری احکامات کے ذریعے بعض ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی مد میں فراہم کردہ مراعات پر مبنی تھا۔ ٹویوٹا کمپنی کے اعلان کے مطابق یہ سرمایہ کاری پورٹ قاسم میں موجود کمپنی کے پلانٹ کی اپ گریڈیشن اور ان کی توسیع، لوکلائزیشن اور ہائبرڈ الیکٹرک کار کی پیداواری کے لیے کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں