راہول گاندھی 134

ٹوئٹر نے سیاسی وجوہات کے بنا پر ٹوئٹ بلاک کی، راہول گاندھی

نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ٹوئٹر پر الزام عائد کیا ہے کہ ٹوئٹر پلیٹ فارم ایک سیاسی فریق کے طور پر کام کر رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے اکائونٹ سے نو برس کی بچی کے مبینہ قتل اور ریپ کے حوالے سے کی گئی ایک ٹوئٹ بلاک کرنے پر شدید تنقید کی ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ مودی حکومت کی جانب سے درج کردہ شکایات کے جواب میں ایسے اقدامات کر رہی ہے، جس کی وجہ سے اسے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

راہول گاندھی نے یکم اگست کو مذکورہ ٹوئٹ میں متاثرہ بچی کے والدین کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لواحقین کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن بھارتی قانون جنسی تشدد کے متاثرہ افراد کی شناخت ظاہر کرنے سے روکتا ہے۔ لہذا بھارتی چائلڈ پروٹیکشن کمیشن نے ٹوئٹر سے یہ ٹوئٹ حذف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ راہول گاندھی کے ٹوئٹر اکانٹ پر انیس عشاریہ پانچ ملین فالوورز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں