اضافہ 42

ٹریکٹروں کی فروخت میں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 20 فیصد کی کمی

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 20 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان آٹوموٹیومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 6ماہ میں ملک میں 12920 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 17397 یونٹس کے مقابلہ میں 20 فیصد کم ہے، دسمبر میں ٹریکٹروں کے 3399 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو نومبر کے 3663 یونٹس کے مقابلہ میں 7 فیصد اور دسمبر 2024ء کے 3428 یونٹس کے مقابلہ میں ایک فیصد کم ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 6ماہ میں ملت ٹریکٹرز کے 8512 یونٹس کی فروخت ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 10107 یونٹس کے مقابلہ میں 16 فیصد کم ہے،اسی طرح اسی مدت میں اے جی ٹی ایل کے 4417 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 7290 یونٹس کے مقابلہ میں 39 فیصد کم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں