38

ٹرمپ کا BBCکیخلاف اگلے ہفتے قانونی کارروائی کا اعلان،ایک ارب ڈالرڈالرہرجانے کادعویٰ

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف آئندہ ہفتے قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ وکلا کی رائے ہے کہ بی بی سی پر ایک ارب ڈالر یا اس سے زائد کا ہرجانہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ممکنہ طور پر بی بی سی کے خلاف امریکا میں مقدمہ دائر کریں گے، ابھی تک بی بی سی کے معاملے پر برطانوی وزیراعظم سے بات نہیں ہوئی ۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ ویک اینڈ پر برطانوی وزیراعظم سے بات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں