ڈونلڈ ٹرمپ 48

ٹرمپ کا آئندہ سال فٹ بال ورلڈکپ کے ڈرا کی تقریب واشنگٹن میں ہونے کا اعلان

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ سال فٹ بال ورلڈکپ کے ڈرا کی تقریب واشنگٹن میں ہونے کا اعلان کردیا۔

اگلے برس ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے ڈرا کی تقریب 5 دسمبر کو واشنگٹن کے جان ایف کینیڈی سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس میں ہوگی۔اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باقاعدہ اعلان بھی کیا ہے۔

واضح رہے امریکا، کینیڈا ور میکسیکو فٹ بال ورلڈکپ کی میزبانی کریں گے، ایونٹ کے 13، 13 میچز میکسیکو اور کینیڈا میں ہوں گے جب کہ فٹ بال ورلڈکپ کے بقیہ میچز امریکا کے 11 شہروں میں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں