ترجمان وائٹ ہاوس 44

ٹرمپ پر اعتماد ہیں، ایران جنگ کے اہداف تیزی سے حاصل کرلیے جائیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)ترجمان وائٹ ہائوس کیرولن لیویٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ پر اعتماد ہیں کہ ایران جنگ کے اہداف تیزی سے حاصل کرلیے جائیں گے۔

کیرولن لیویٹ نے کہا کہ آپریشن اس وقت ختم ہوگا جب تک امریکی صدر کے طے شدہ مقاصد پورے نہیں ہوجاتے۔تر جمان وائٹ ہائوس نے کہا کہ امر یکی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں کسی جہاز کو تحفظ نہیں دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اور توانائی کی ٹیم مارکیٹ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے،

ٹرمپ اور توانائی ٹیم کا مزید آپشن پر غور جاری ہے۔دوسری جانب پینٹاگون کا کہنا تھا کہ 10 روز کے دوران ایران جنگ میں 140 امریکی فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں