صدر ڈونلڈ ٹرمپ 69

ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کی رٹ لگالی

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا ذکر کردیا۔

واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی جنگ میں بہت سے لوگ مر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال انہیں پاکستان اور بھارت کے تنازع کی یاد دلاتی ہے جسے انہوں نے کامیابی سے روکا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے رہنمائوں سے ٹیلیفون پر بات کی ہے، دونوں جنگ بندی اور امن چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں