اشرف بھٹی 63

ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے ‘ آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر پہلے ہی سنجیدگی سے پیشرفت کرنے کی ضرورت تھی تاکہ ہڑتال کی نوبت ہی پیش نہ آتی ۔

اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے ملک بھر میں سامان کی ترسیل نہ ہونے سے تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، پاکستان کی معیشت اس طرح کی ہڑتالوں کی متحمل نہیں ہو سکتی اس لئے بیورو کریسی کو اس طرح کی احتجاج کی کال پر سنجیدگی دکھانی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی مداخلت پرسینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں ٹرانسپورٹرز سے سنجیدہ مذاکرات کے نتیجے میں اور ٹرانسپورٹر زکاہڑتال ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے ، مطالبہ ہے کہ دونوں طرف سے لچک کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے تاکہ مذاکرات کی بیل منڈھے چڑھ سکے اور کاروباری سر گرمیاں تعطل کا شکار نہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں