آرینا سبالینکا

ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا کا قطر اوپن ٹینس ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں سفر تمام

دوحہ(رپورٹنگ آن لائن)بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

روس کی 30 سالہ ٹینس سٹار اکاترینا الیگزینڈروا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل ٹینس اینڈ سکواش کمپلیکس قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں روس کی 30 سالہ ٹینس سٹار اکاترینا الیگزینڈروا نیعمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا کو 6ـ3، 3ـ6 اور 6ـ7(5ـ7)سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹورنامنٹ کے ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔