لاہور ہائی کورٹ 118

ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ،عدالت نے ویپ اور الیکٹرک سگریٹ فروخت کرنے والی دوکانیں فوری ڈی سیل کرنے کی استدعا مسترد کردی ،عدالت نے چیف سیکرٹری ، ہوم سیکرٹری اور سی سی پی او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس انوار حسین نے ویپ مال سمیت 74ڈیلرز کی درخواست پر سماعت کی ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عمران خان پیش ہوئے ، درخواست گزاروں کے وکلاء کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت ویپ اور الیکٹرک سگریٹ درآمد کرنے کی اجازت دیتی ہے،کسٹمز ڈیوٹی ادا کرکے کاروبار کررہے ہیں ، آئین ہر شہری کو کاروبار کرنے کا حق دیتا ہے، پنجاب حکومت نے ویپ اور الیکٹرانک سگریٹ پر پابندی عائد کردی ہےا.

ویپ اور الیکٹرانک سگریٹوں کی دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے،عدالت ویپ اور الیکٹرک سگریٹ کی دکانوں کو سیل کر نے ، کاروبار پر پابندی کا اقدام کالعدم قرار دے ۔ مزید استدعا کی کہ عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک دکانوں کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے ۔عدالت نے وکلاء کا موقف سننے کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں