واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے اندر فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے فیصلے کی تردید کرتے ہوئے میڈیا کی ان خبروں کی تردید کردی ہے کہ انہوں نے حملے کی منظوری دی تھی۔
جب ایئر فورس ون میں سوار ہوتے ہوئے نامہ نگاروں سے ان سے پوچھا کہ کیا انہوں نے ایسا کوئی فیصلہ کیا ہے تو ٹرمپ نے جواب دیا، نہیں۔
اس سے قبل وائٹ ہائوس کی پریس سکریٹری اینا کیلی سے جب اس رپورٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ اخبار نے جن ذرائع کا حوالہ دیا ہے وہ نہیں جانتے کہ وہ کس بارے میں بات کر رہے ہیں اور ٹرمپ کی طرف سے کوئی بھی اعلان آئے گا۔









