انٹر نیشنل ٹیسٹ 119

ویسٹ انڈیز آئندہ سال انگلینڈ کیخلاف ٹی20 اور انٹر نیشنل ٹیسٹ کرکٹ میچوں کی سیریز کی میزبانی کریگا

جمیکا (رپورٹنگ آن لائن)ویسٹ انڈیز آئندہ سال انگلینڈ کیخلاف ٹی20 اور انٹر نیشنل ٹیسٹ کرکٹ میچوں کی سیریز کی میزبانی کریگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 22 جنوری سے ہو گا، ایک ماہ کے وقفے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز مارچ میں کھیلی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان5 ٹی۔20 سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری، دوسرا میچ 23 جنوری، تیسرا میچ 26 جنوری، چوتھا میچ 29 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز مارچ میں کھیلی جائے گی۔ سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 4 روزہ وارم اپ میچ یکم سے 4 مارچ تک اینٹی گووا میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 8 سے 12 مارچ تک اینٹی گووا، دوسرا ٹیسٹ میچ 16 سے 20 مارچ تک بارباڈوس جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 28 مارچ تک گرینیڈا میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں