ویرات کوہلی 65

ویرات کوہلی نے سب سے زیادہ سنچریاں بنا کر ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے جارحانہ انداز میں 135 رنز کے ساتھ اپنے کیریئر کی 52 ویں سنچری بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق رانچی میں جاری 3 ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف وایرات کوہلی نے 120 گیندوں پر 135 رنز بنائے۔میچ میں انہوں نے روہت شرما کے ساتھ 136 رنز کی شراکت بھی قائم کی، جس کی بدولت بھارت کا اسکور 349 تک پہنچا۔

37 سالہ کوہلی نے مارکو جانسن کی گیند پر چوکا مار کر اپنی 52 ویں ون ڈے سنچری مکمل کی اور بیٹ اٹھا کر شائقین کے جوش و خروش کا جواب دیا جبکہ دنیائے کرکٹ میں کوہلی ون ڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔انہوں نے 306 میچز کی 294 اننگز کھیل کر 52 سنچریاں بنائی، جبکہ عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر دوسرے نمبر پر ہیں جن کے 49 سنچریاں ہیں، انہوں نے 463 میچز میں 452 اننگز کھیلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں