ویرات کوہلی

ویرات کوہلی خراب فارم پر پریشان ‘ روتے ہوئے دیکھا’انوشکا شرمانے بھانڈا پھوڑ دیا

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی)بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے انکشاف کیا ہے کہ انوشکا شرما نے انہیں بتایا کہ ویرات کوہلی خراب فارم پر پریشان تھے اور انہیں کمرے میں روتے ہوئے دیکھا۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز میں لیجنڈری بلے باز ویرات کوہلی کیریئر کے مشکل دور سے گزر رہے ہیں، جہاں ان کی بیٹنگ اوسط 25.06 رہی ہے، اس دوران اداکار ورون دھون نے 2018 میں بھارت کے دورہ انگلینڈ سے کوہلی سے متعلق ایک واقعہ بیان کیا ہے۔

ورون دھون نے رونویر الہبادیہ کے پوڈ کاسٹ ‘دی رنویر شو’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی اچھی فارم میں نہیں تھے، ناٹنگھم ٹیسٹ میں بھارت ہار گیا تھا اس دن انوشکا میدان میں نہیں تھیں، وہ واپس آئیں اور نہیں جانتی تھیں کہ کوہلی کہاں ہیں، انہوں نے کمرے میں آکر انہیں لیٹے دیکھا، وہ رو رہے تھے۔