فواد خان

ویب سیریز برزخ کی شوٹنگ میں جنات کی موجودگی محسوس کی، فواد خان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی سپر اسٹار اداکار فواد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے انڈین ویب سیریز برزخ کی شوٹنگ کے دوران جنات کی موجودگی محسوس کی۔

ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایاکہ وہ ویب سیریز کی شوٹنگ کیلئے گلگت بلتستان کے ایک گھر میں موجود تھے اور وہاں چند ایسے کمرے بھی تھے جو ویران پڑے ہوئے تھے۔

فواد خان نے بتایا کہ وہان ایک کمرے میں لائٹ جلنا بجھنا شروع ہوگئی اور دوسرے کمروں میں بھی ایسا ہوا۔اداکار نے کہا کہ انہیں لگا شاید بجلی کا مسئلہ ہے لیکن ایسا کوئی ایشو نہیں تھا اور چار سے پانچ منٹ تک کمروں میں لائٹ جلتی بجھتی رہیں۔