کپتان ویسٹ انڈیز 149

ون ڈے سیریز کی منسوخی ایک ناخوشگوار بات ہے، کپتان ویسٹ انڈیز

ولنگٹن(ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان میں ہونے والی ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز کی منسوخی پر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ون ڈے سیریز کی منسوخی ایک ناخوشگوار بات ہے۔نکولس پورن نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ون ڈے سیریز کی منسوخی ایک ناخوشگوار بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں کْھل کر کھیل رہی تھیں۔نکولس پورن نے پاک ویسٹ انڈیز سیریز سے متعلق ٹرینڈ بھی اپنے ٹوئٹ کا حصہ بنایا۔خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز جون 2022 تک ملتوی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں