عبدالعلیم خان 21

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا وزیر مملکت عبدالرحمٰن خان کانجو کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وزیر مملکت عبدالرحمٰن خان کانجو کی والدہ اورصدیق خان کانجو شہید کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر عبد العلیم خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے۔وفاقی وزیر نے سوگواران سے اظہارِ ہمدردی کیا اور ان کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں