وفاقی وزیر اطلاعات 253

وفاقی وزیر اطلاعات کی ملتان پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے، وزیراعظم عمران خان کی اپنا گھر سکیم کے تحت صحافیوں کو آسان اقساط پر گھروں کے لیے قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے، ملتان پریس کلب کے نو منتخب صدر شکیل انجم اور عہدیداروں کو مبارکباد پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے ملتان پریس کلب کی نومنتخب قیادت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

ملتان پریس کلب کے صحافی اپنے قلم اور مائیک سے جنوبی پنجاب کی اہم خبروں، خصوصا زراعت کے شعبے سے پورے پاکستان اور دنیا کو آگاہ رکھتا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے، موجودہ حکومت نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے جرنلسٹ پروٹیکشن بل اسمبلی سے پاس کروایا،

وزیراعظم عمران خان کی اپنا گھر سکیم کے تحت صحافیوں کو آسان اقساط پر گھروں کے لیے قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے ، لاہور پریس کلب میں صحافیوں کو صحت کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں آئندہ کچھ روز میں باقی پریس کلبوں کی ممبرانِ کو بھی صحت کارڈ فراہم دیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں