اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرِ قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق محمد اشفاق صدر، عمران احسان سینئر نائب صدر، زین العابدین اہم عہدے پر منتخب ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیرِ قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اپنے تہنیتی بیان میں کہا کہ شفاف انتخابی عمل صحافتی اداروں کی مضبوطی کی علامت ہے۔ وفاقی وزیرِ قانون نے کہا کہ عدالتی رپورٹنگ میں دیانت، توازن اور ذمہ داری کورٹس جرنلسٹس کی پہچان ہے۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی قیادت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کورٹس رپورٹرز انصاف کی فراہمی کے عمل کو عوام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔









