محسن نقوی 105

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے اعزاز میں واشنگٹن میں امریکہ کے اراکین کانگریس کا عشائیہ

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا دورہ امریکہ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے اعزاز میں واشنگٹن میں امریکہ کے اراکین کانگریس کی جانب سے عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

عشائیہ کانگریس مین ہنری کیولر اور کانگریس کی فنانشل سروسز کمیٹی کی سرکردہ ممبر میکسائن واٹرز کی جانب سے وزیر داخلہ محسن نقوی کے اعزاز میں دیا گیا۔ عشائیے میں محسن نقوی اور اراکین کانگریس کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان کی معیشت اور آئی ایم ایف کے پروگرام کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے باہمی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے اراکین کانگریس کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی امریکہ میں مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی امریکی معیشت کے ساتھ پاکستان کی اقتصادی صورتحال کی بہتری کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں۔ پاکستان نژاد معروف امریکی بزنس مین طاہر جاوید اور امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں