اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں میں جام شہادت نوش کرنے والے کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ شہید کرنل شہزادہ گل فراز نے جرات اور شجاعت کی تاریخ رقم کی ہے۔
وزیر داخلہ نے شہید کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرنل شہزادہ گل فراز نے جان دے کر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ شہید کرنل شہزادہ گل فراز کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کی قوم ہمیشہ مقروض رہے گی۔









