ڈینگی 6

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے انسدادی سرگرمیاں مزید تیز

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے انسدادی سرگرمیاں مزید تیز کر دی گئیں ۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی صورتحال کی یومیہ سرویلینس رپورٹ اور فیلڈ اپڈیٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق شہر کے مختلف حساس علاقوں میں 916 مقامات پر فوگنگ آپریشن انجام دیا گیا،سرویلینس ٹیموں نے فیلڈ میں 38,391 مقامات کی چیکنگ مکمل کی،گزشتہ ایک روز میں مجموعی طور پر 20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،مانیٹرنگ کے دوران شہری اور دیہی علاقوں سے 10،10 کیسز سامنے آئے.

شہر بھر میں 48 مریض تاحال مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں،لاروا چیکنگ کے دوران 271 مقامات پر پازیٹیو جبکہ 2 پر نیگیٹو نتائج ریکارڈ کیے گئے،فیلڈ ٹیموں نے 1,014 گھروں، دفاتر اور عوامی مقامات پر اسپرے مکمل کیا،ضلعی انتظامیہ کی فیلڈ ٹیموں کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ شدہ ہاٹ سپاٹس کی مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال یا شکایت کی اطلاع فوری طور پر ضلعی کنٹرول روم کو دیں،ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، شہری انتظامیہ کے ساتھ مل کر ڈینگی کے خلاف مہم میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں