پولیو مہم 159

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں چوتھی قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیاگیا

اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن ) وفاقی دارالحکومت سمیت تینوں صوبوں میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ، 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاکے قطرے پلائے جائیں گے، مہم میں وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی، والدین پولیو ورکرز سے تعاون کریں، روشن مستقبل کے لیے صحت مند بچوں کی ضرورت ہے۔ کورڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 10 دسمبر سے مہم جاری ہے ،م

ہم میں ای پی آئی اور این سی او سی کے اشتراک سے کورونا ویکسین بھی ہورہی ہے، 31 مخصوص اضلاع میں کورونا ویکسین دی جائے گی۔ ڈاکٹر شہزاد نے کہا کامیابی کو برقرار رکھنے کیلئے بہترین مہم کی ضرورت ہے ، 2 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ فرنٹ لائن ورکرز مہم میں حصہ لے رہے ہیں،- والدین شکایات اور معلومات کے لئے ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں