ٹیکسٹائل اور ملبوسات 388

وفاقی حکومت کا ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مقامی سطح پر تیاری اور برآمدات کے فروغ کے لیے جامع پیکیج تیار

اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن) وفاقی حکومت نے ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مقامی سطح پر تیاری اور برآمدات کے فروغ کے لیے جامع پیکیج تیار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے اس پیکیج کا اعلان ٹیکسٹائل پالیسی کے ساتھ اعلان کردیا جائے گا جو کاٹن، فائبر سے بنی مصنوعات، اسپننگ، ملبوسات، گھریلو صنعت، کارپٹ اور دستکاری سمیت دیگر شعبوں کے لیے مخصوص ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق شعبوں کے لیے مخصوص کیے گئے اقدامات کے مرحلے میں مقامی صنعت کاروں کو خام مال اور تیاری کے آخری مرحلے کی اشیا بلاتعطل فراہم کردی جائیں گے۔ پیکیج کے ساتھ ساتھ وزارت تجارت بین الاقوامی اور مقامی کمپنیوں سے ملک میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانے کی خواہاں ہے اور ملک میں کپاس کے کسانوں کے مسائل کو بھی حل کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں