کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کرکٹر وسیم اکرم بھی لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے مداح نکلے وسیم اکرم نے سجاد علی کے گانے ‘دھواں’ کی ایک ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ انمول ہے۔اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ ماضی کی یادوں میں کھو گئے ہیں۔
وسیم اکرم نے سجاد علی کو ‘سدا بہار’ اور ‘لیجنڈ’ بھی قرار دیا۔واضح رہے کہ گلوکار سجاد علی نے اپنا مشہور زمانہ گیت ‘دھواں ‘ 35 سال بعد نئے ورڑن میں گزشتہ برس پیش کیا تھا۔