جعفر بن یار
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے آئی جی جیل آفس میں قائم کمپلینٹس اینڈ مانیٹرنگ سیل کا دورہ کیا ،صوبائی وزیر کی جانب سے مانیٹرنگ سیل میں لگے کیمروں سے اڈیالہ جیل اور دیگر جیلوں کا معائنہ کیا،صوبائی وزیر راجہ بشارت کی جانب سے جیل افسران کو جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کے کمروں میں بھی کیمرے لگانے کی ہدایات،صوبائی وزیر نے بتایا کہ پولیس کے ایس ایچ اوز کے کمروں میں بھی کیمرے نصب ہیں،کیمروں کی تنصیب سے پتا چل سکے گا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کمرے میں موجود ہے کہ نہیں،وزیر قانون نے مختلف جیلوں کی سیکورٹی کو بھی چیک کیا، راجہ بشارت نے قیدیوں کی بیرکوں میں بھی کیمرے نصب کرنے کی ہدایات کی،

آئی جی جیل مرزا شاھد سلیم بیگ اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ملک مبشر بریفنگ دیتے رہے
راجہ بشارت کو قیدیوں کی جانب سے شکایات درج کروانے کے طریقہ سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر جیل خانہ جات نے ملک مبشر نے وزیر قانون کو تفصیلی بریفنگ دی

وزیر قانون راجہ بشارت نے سٹم کی تنصیب پر محکمہ جیل کے افسران کی کارکردگی کو سراہا

آئی جی جیل، ڈی آئی جی جیل ہیڈ کوارٹر ،ڈی آئی جی لاہور ریجن اور جیل کے دیگر افسران کی جانب سے محکمہ کے امور سے متعلق بریفنگ دی گئی،محکمہ میں جاری منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا
جیل ملازمین کی جانب سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کو آئی جی جیل آفس آمد کے موقع پر سلامی پیش کی گئی









