جمشید اقبال چیمہ

وزیر عظم عمران خان نے اپنے عزم سے اپوزیشن کی ساری امیدوںپر پانی پھیر دیا ہے ‘جمشید اقبال چیمہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سابقہ حکمرانوں کی طرح عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی بجائے انہیں اصل حقائق سے آگاہ رکھے ہوئے ہیں ،پہاڑ جیسے چیلنجز کے باوجودوزیر اعظم عمران خان کبھی مایوس اور نا امید نہیں ہوئے اور پاکستان بہت جلد عظیم ملک بنے گا ۔

اپنے ایک بیان میں جمشید اقبال چیمہ کہا کہ سابقہ حکمران ہمارے لئے ورثے میں مسائل کے پہاڑ چھوڑ کرگئے اور اس کے ساتھ یہ امیدیں بھی لگائے ہوئے تھے کہ ملک دیوالیہ ہو جائے گا لیکن وزیر عظم عمران خان نے اپنے عزم سے ان کی ساری امیدوںاور سوچوںپر پانی پھیر دیا ہے ۔

تحریک انصاف کی حکومت نے نہ صرف پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا بلکہ کورونا وائرس جیسی وباء میں عوام اور تمام شعبوں کو سہارا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے مینوفیکچرننگ کا شعبہ عروج حاصل کرے گا جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ ہم نے دو سالوںمیں عوام کیلئے دود ھ اور شہد کی نہریںبہا دی ہیں لیکن بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کی زندگیوںمیں خوشحالی لانے کے لئے عملی پیشرفت جاری ہے ۔

سابقہ حکمرانوںکی کھودی گئی کرپشن کی نہروں کے آگے بندباندھ دیا ہے اور وہ وقت بھی آئے گا جب لوگ کرپشن کے لفظ کوبھی بھول جائیں گے ۔