اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بلوچستان میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ منگل کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر ریلوے محمدحنیف عباسی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن میں فتنۂ الہندوستان کے 5 دہشتگر دوں کو جہنم واصل کیا۔
فورسز کی بہادری اور قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم اور فورسز یکجا ہیں۔







