رانا ثناء اللہ

وزیر داخلہ کا شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے دو جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاک فوج کے جوانوں نے انتہائی جذبے اور جوانمردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فوجیوں نے اپنی پیشہ ورانہ تربیت کا ثبوت دیتے ہوئے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، پوری قوم اس ناسور کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔