محسن نقوی 31

وزیر داخلہ کا بنوں میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے 8 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی ستائش کی ۔ انہوںنے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔

محسن نقوی نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں لائق تحسین ہیں۔انہوںنے کہاکہ فتنہ الہندوستان کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔ محسن نقوی نے کہاکہ فتنہ الہندوستان اور انکے سہولت کاروں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں